سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قصور کا چھانگا مانگا کادورہ
چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت) چھانگا مانگا اور گردو نواح میںسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قصور عامر گجرکا سرپرائز وزٹ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اشیاء مہنگے داموں بیچنے پرمتعدد دکانداروں کوہزاروں روپے جرمانہ، بہترین ریکاڑ برقرار رکھنے پر ملک محمد شفیع کو شاباش ۔ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر قصورکی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عامر گجرنے چھانگا مانگا اور گردو نواح میں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اشیائے خوردونوش مہنگے داموں بیچنے پرمتعدددکانداروں کو پچاس ہزار جرمانے کئے۔ اس موقع پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ عامر گجرنے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مہنگے داموں اشیاء بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔