گیس چوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون جا ری ہے:احسان اللہ بھٹی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنر ل مینجر سوئی گیس ریجن شیخوپورہ احسان اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ ریجن میں گیس چوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں محکمہ کی چھاپہ مار ٹیمیں کام کر رہی ہیں گزشتہ روز محکمہ کی ٹیم سینئر انجینئر اکمل شہزاد ،محمد اجمل رانا ،ناصر جان نے ٹیم کے ہمراہ موضع نواں کوٹ میں چھاپہ مار کر ذیشان نامی شخص کے گھر سے ڈائریکٹ پائپ لائن لگا کر گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کیخلاف تھانہ بھکھی میں مقدمہ بھی درج کر ادیا ہے۔