عوام کو سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے:ڈاکٹر اظہر امین
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)ضلع بھر کی عوام کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب ڈاکٹر اظہر امین نے ٹیم کے ہمراہ دیہی مرکز صحت بچیکی اور دیہی مرکز صحت موڑکھنڈا کے اچانک دورے کے دوران کیا ۔