5 روز قبل اغواء ہونیوالی 17 سالہ لڑکی بازیاب ‘ ملزم گرفتار
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) 5 روز قبل اغواء ہونیوالی 17 سالہ مغویہ کو لاہور سے بازیاب کرا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم افضل نے مغویہ اقراء بی بی کو تھانہ فیض آباد کے نواحی گائوں چاچکے گل سے اغواء کیا تھا جس کے بعد ڈی پی او منصور امان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کی بازیابی کے احکامات جاری کیے تھے۔ مغویہ کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ فیض آباد مجاہد عباس ملہی کی سربراہی میں جدید سائنسی تکنیک کی بدولت ملزم کا سراغ لگا کے گرفتار کیا۔