ڈینگی خطرناک مرض ،بچائو کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا:ڈاکٹر انجم اقبال
وہاڑی (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ریسورس سینٹر میں انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن ملک عبدالحمید اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال نے کی۔ سیمینار میں میاں نعیم عاصم، میاں محمد اطہر، ڈاکٹر محمد فاضل، محمد انور، بابر منظور دوگل، رانا عمران ریاست، راؤ خلیل احمد،ڈاکٹر حافظ سلیمان رانا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر انجم اقبال نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم موثر انداز سے چلائی جارہی ہے شہری ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کریں ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے اس سے بچاؤ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا مچھر افزائش نسل روکنے کیلئے اقدامات کرنا ضروری ہیں مچھر کی افزائش نسل روکنے کیلئے انسداد ڈینگی ٹیمیں متحرک ہیں اور عملی اقدامات جاری ہیں تقریب سے ڈاکٹر محمد فاضل ،ڈاکٹر حافظ سلیمان رانا، محفوظ الحق نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں ڈاکٹرز، نرسز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے بھی شرکت کی ۔سیمینا ر کے اختتام پر ڈینگی آگاہی واک کی گئی ۔