ویمن یونیورسٹی سکالرشپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مصباح مرزا نے ایجنڈا پیش کیا
ملتان (خصوصی رپورٹر) دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں سکالرشپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مصباح مرزا کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں ریحان قادر (خزانچی)مسز سنبل ہاشمی (نمائندہ کنٹرولر امتحانات) مسز اقراء اسد (رجسٹرار کی نمائندہ)، مسٹر رضوان (ریذیڈنٹ آڈیٹر کی نمائندہ) نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر مصباح مرزا یونیورسٹی کی طالبات کے لیے پہلی یونیورسٹی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کا ایجنڈا پیش کیا جس میں یونیورسٹی کی طرف سے طالبات کو مختلف پروگراموں میں اسکالرشپ دی جائے گی۔