جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے شعبہ میں 243 مریض رپورٹ‘ صرف ایک میں تصدیق
ملتان(خصوصی رپورٹر ) محکمہ صحت جنوبی پنجاب کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے لیکر 22 جون سال 2022 تک مجموعی طور پر مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبہ میں 21 ہزار 483 مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے جبکہ اسی دوران 15 مریضوں میں مذکورہ مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ایک روز کے دوران 243 ڈینگی بخار کے شبہ میں مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جس میں سے صرف ایک مریض میں ڈینگی مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔