پنجاب بجٹ میں یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کا منصوبہ ختم ‘ سول سوسائٹی فورم سراپا احتجاج
خان گڑھ‘ منڈا چوک ( نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) گزشتہ حکومت نے مالی سال-22 2021 کے بجٹ میں یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کی سکیم شامل کی تھی اور اگلے تین سال کیلئے لگ بھگ بیس کروڑ مختص کئے تھے مگر گزشتہ مالی سال میں فنڈز ٹرانسفر نہیں ہو سکے تھے۔اس بارے کہا گیا تھا کہ اگلے سال فنڈز جاری ہونگے مگر اس سال بجٹ 2022-23 میں پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کی سکیم ہی ختم کردی گئی ہے جس پر سرپرست اعلی سول سوسائٹی فورم اور چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز سے مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف پسماندہ اضلاع میں تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف منظورِ شدہ منصوبہ ہی ڈراپ کر دیا جاتا ہے جو مظفرگڑھ کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ انہوں نے مظفرگڑھ کے اراکین اسمبلی کے کردار پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔