باڈی لینگویج بتا رہی پی ٹی آئی کا کھیل ختم کیا: رانا سلیم
خانیوال( خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی رانا سلیم حنیف خاں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا لب و لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے ضمنی انتخابات کے نتائج آتے ہی تحریک انصاف کے غبارے سے ساری ہوا نکل جائے گی وہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں معززین علاقہ اور صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ کیا ہے حکومت کوعوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور انہیں حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔