Waqt News
Tuesday | June 28, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج   ٹرن ارآؤنڈ پاکستان کانفرنس  میں خطاب کریں گے
  • وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم
  • وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے
  • پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات اور قومی تقاضے 

Jun 24, 2022 8:17 AM, June 24, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت کی سہولت کاری سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے جس میں حکومتی قیادت میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی آئین پاکستان کے دائرے میں بات چیت کر رہی ہے جس پر حتمی فیصلہ آئینِ پاکستان کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری، مستقبل کے لیے فراہم کردہ رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو وزیر اعظم ہائوس میں قومی سلامتی سے متعلق ہونے والے اس اجلاس میں قومی، پارلیمانی و سیاسی قیادت ، ارکان قومی اسمبلی و سینٹ اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں ریاستی عمل داری ، امن کی بحالی اور معمول کی زندگی کی واپسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ 

وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

کسی بھی جمہوری ملک میں قومی معاملات اور اہم نوعیت کے حامل امور کا فیصلہ جمہور کے منتخب نمائندے ہی کرنے کے مجاز ہوتے ہیں اور یہ فیصلے بحث و مباحثہ، غور و خوض اور باہمی مشاورت کے ساتھ کیے جاتے ہیں، جن کو مجموعی طور پر پوری قوم تسلیم کرتی اور تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے اس پر صاد کرتے ہیں۔ پاکستان کی پون صدی پر محیط تاریخ میں کبھی سول اور کبھی عسکری قیادت برسرِاقتدار رہی۔ چنانچہ مختلف قومی ایشوز پر ہونے والے فیصلے بھی انہی ادوار میں کبھی پارلیمنٹ کے ذریعے اور کبھی فردِ واحد کے ذریعے بروئے کار آتے رہے۔ جس کی وجہ سے بعض فیصلوں پر قوم کی رائے بھی تقسیم نظر آتی ہے اور بعض پر آج بھی نقد و تبصرہ کیا جاتا ہے۔ اس وقت ملک پر درجن بھر سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل ایک سول حکومت کے ہاتھ میں عنانِ اقتدار ہے جو ایوان کی اکثریتی رائے کے ساتھ وجود میں آئی ہے یہ حکومت 2018ء کے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والی تحریکِ انصاف اور اس کی چند اتحادی جماعتوں کی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے ۔جسے  ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو جانے کی بنا پر اقتدار سے باہر کیا گیا تھا۔ یوں موجودہ حکومت کے پاس صرف سوا سال کا عرصہ ہے۔ اس سوا سال کی مختصر مدتِ اقتدار میں نئی حکومت کو بہت سے مسائل اور داخلی اور خارجی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران کا ہے جس کو حل کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس کے ساتھ سیاسی عدم استحکام، امن و امان، مہنگائی، بیروزگاری، افراطِ زر ایسے مسائل بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ان سارے مسائل کے حل کی کلید سیاسی استحکام ہے۔ جس کا تعلق داخلی اور خارجی ہر دو طرح کے مسائل سے ہے۔ خارجی حوالے سے ہمیں ایک طرف امریکہ، بھارت کی مخاصمانہ پالیسی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں تو دوسری طرف ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ بھی بعض امور پر تحفظات ہیں، کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان اور اس جیسی درجن بھر مسلح تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے تعاون سے ملک کے مختلف حصوں میں تخریبی کارروائیاں کرتی رہتی ہیں ، جس کی وجہ سے دہشت گردی پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ افغانستان میں ان دہشت گرد تنظیموں کو پناہ حاصل رہی ہے۔ گزشتہ برس طالبان کی حکومت کے قیام کے بعدعمران خان کی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں افغانستان کی امارتِ اسلامیہ کی وساطت سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے عمل کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں جزوی طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ رک گیا لیکن کالعدم تنظیم کی طرف سے بعض شرائط تسلیم نہ کیے جانے کی بنا پر بعدازاں یہ سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔ اب پھر افغانستان کی حکومت کی معاونت سے کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات شروع کئے گئے ہیں جن پر پاکستان پیپلز پارٹی (جو حکومت کی بڑی اتحادی جماعت ہے)  اور عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا اور اس معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا، چنانچہ بدھ کے روز ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں ایوان کو نہ صرف اعتماد میں لیا جائے گا بلکہ حتمی فیصلہ آئین پاکستان کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری، مستقبل کے لیے فراہم کردہ رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی سلامتی اجلاس کے حوالے سے ارکانِ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر جماعتوں کی قیادت بھی موجود تھی۔ عسکری قیادت نے جنہیں بریف کیا۔ کسی چیز کی ڈیمانڈ نہیں کی گئی اور مذاکرات سے متعلق بھی کوئی اعتراض  بھی نہیں آیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سارا کچھ قانون کے مطابق ہی ہو گا اور قانون کے باہر کوئی معاملات نہیں ہوں گے۔ ارکانِ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے پارلیمان کا ان کیمرہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ جو رہنمائی دے گی اسی تناظر میں معاملات آگے بڑھیں گے۔ ملک کی عسکری قیادت ہی کی معاونت سے گزشتہ حکومت کے دور میں ہونے والے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات  کے موقع پر بھی یہی موقف اپنایا گیا تھا کہ کالعدم تنظیم کو پاکستان کے قانون کے زیر اثر آنا ہو گا اور اس سے پہلے سرنڈر کرنا ہو گا۔ درحقیقت یہی وہ قومی موقف ہے جس کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ 

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

پاکستان اس وقت دہشت گردی کی کارروائیوں اور کالعدم تنظیموں کی مبینہ مالی معاونت کے الزامات کی بنا پر ہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے ابھی تک گرے لسٹ میں شامل رہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس معاملے میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے اورزمینی حقائق کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔ وزیر اعظم نے سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ  مذاکرات  آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جارہے ہیں اس ضمن میں  جو بھی فیصلہ ہوگا اس کی  پارلیمنٹ کی منظوری بھی حاصل کی جائے  گی ۔

پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ

ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں امن وامان کے قیام اور قوم کے وسیع تر مفاد میں اگر مذاکرات سے معاملات طے پاسکتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہنا چاہئے ۔تاہم اس میں بنیادی شرط  یہ ہے کہ کالعدم تنظیم کو قومی دھارے  میں لانے سے پہلے یہ یقین دہانی حاصل کی جائے کہ وہ پاکستان کے آئین و قانون کی مکمل پاسداری کریں گے اور خود کو ریاست کے آگے سرنڈر کرکے پر امن شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں گے ۔ اس حوالے سے  حکومت کی اتھارٹی اور رٹ  میں کسی بھی قسم کی کمزوری کا پہلو نظر نہیں آنا چاہیئے اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کا تاثر قائم رہنا چاہئے ۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سپر ٹیکس کیخلاف واویلا اور مہناز دانیال کا کرب 

    Jun 27, 2022
  • صدر مملکت کی پاکستانی نوجوان احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا ...

    Jun 26, 2022 | 18:33
  •  وزیراعظم کو درپیش چینلجز  

    Jun 27, 2022
  • وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونے ...

    Jun 26, 2022 | 19:09
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم شہباز شریف آج   ٹرن ارآؤنڈ پاکستان کانفرنس  میں ...

    Jun 28, 2022 | 10:15
  • وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

    Jun 27, 2022 | 21:36
  • وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

    Jun 27, 2022 | 21:10
  • پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر ...

    Jun 27, 2022 | 19:43
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

    Jun 27, 2022 | 19:33
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وعدے وفا کے ارادے دغا کے!!!!!!!!

    Jun 28, 2022
  •  اسلم بھوتانی ، خالد مگسی کا فنڈز نہ ملنے پر غصہ، ...

    Jun 28, 2022
  • بلند و بالاپہاڑوں کی ہیرو

    Jun 28, 2022
  • ضروری ادویات کی کمیابی پر کس کی توجہ ہے

    Jun 28, 2022
  •  پی ایس ایل سے کمانے والے اور متنازع کے پی ایل!!!!!!

    Jun 27, 2022
  • 1

    نیشنل ایکشن پلان: صوبوں میں روابط وقت کا اہم تقاضا

  • 2

    آرمی چیف کا دورۂ سعودی عرب اور  ان کیلئے مملکت کا اعلیٰ ترین اعزاز

  • 3

    سندھ بلدیاتی انتخابات میں  پیپلزپارٹی کی واضح برتری

  • 4

    معاشی استحکام کے لیے سارا بوجھ عوام پر مت ڈالیں

  • 5

    مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی  اجلاس بلانے کی بھارتی تجویز

  • 1

    منگل ،28 ذیقعد 1443ھ،28 جون 2022 ء

  • 2

    پیر ،27 ذیقعد 1443ھ،27 جون 2022 ء

  • 3

    اتوار ،26 ذیقعد 1443ھ،26 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • توشہ خانہ

    Jun 28, 2022
  • لاوا ابل رہا ہے

    Jun 28, 2022
  • احتساب کا خدا حافظ

    Jun 28, 2022
  • سری لنکا کی صورتحال پاکستان میں اضطراب کیوں؟

    Jun 28, 2022
  • اداروں کی تباہی ،ڈاکٹر محمود شوکت کا ذاتی تجربہ

    Jun 28, 2022
  • ’’ قرآن کریم کے اسپرانتو زبان میںمترجم کی ...

    Jun 28, 2022
  •    سپیکر قومی اسمبلی کا  منصب :  راجہ پرویز اشرف ...

    Jun 28, 2022
  • قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے

    Jun 28, 2022
  • سود؛ اللہ اور اسکے رسول ؐ سے جنگ …(2 ) 

    Jun 28, 2022
  •   22 کروڑ لوگ ٹیکس دیتے ہیں مگر؟

    Jun 28, 2022
  • 1

     غزل

  • 2

    ’’ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائو گے''

  • 3

     لیگی دور  اور قومی ترقی و خو شحالی

  • 4

    تازہ بیانیہ

  • 5

    کلیاتِ امان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    خادموں کا خیال رکھنے والے!

  • 2

    معاف کرنے کی عادت

  • 3

    عالمگیر پیغام (۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    تعصب

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ہندوستان میں مسلمان اقلیتوں کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک

  • 5

    کامیاب و کامران

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group