موبائل فون کے بداثرات
مکرمی! ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ، ہماری زندگی موبائل فون پر زیادہ منحصر ہوگئی ہے۔ اگر چہ موبائل فون کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں، لیکن اسکے نقصانات بھی ہیں۔ آج کی نسل زیادہ تر نیند سے محروم ہے ۔ نیند کی کمی بھی اسکے بے جااستعمال کا ایک بڑا ضمنی اثر ہے۔ ور یہ طویل مدت میں نقصان دہ بیماری کا سبب بن سکتاہے۔ اسکے علاوہ آنکھوں پر دباؤ بڑھ رہاہے جس کے باعث بینائی متاثر ہو رہی ہے۔ نو عمر بچوں میں اخلاقی مسائل اور ذہنی وجسمانی عوارض پیدا ہورہے ہیں۔ اس لئے اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔ (رابعہ طاہر ،لاہور )