کراچی کا انتظام فوج کے حوالے کیا جا ئے
کراچی (نیوز رپورٹر )پاکستان عام آدمی مومنٹ کے مرکزی رہنمائ ندیم قریشی نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی ہلکی برسات نے سندھ حکومت کے دعووں کی قلعی کھول کررکھ دی،قیمتی جانوں کا نقصان اور عوامی مشکلات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،پاکستان عام آدمی موومنٹ سمجھتی ہے کہ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی کا انتظام فوری فوج کے حوالے کیا جائے۔ندیم قریشی نے کہاکہ KMCاور
DMC,sسمیت حکومتی ادارے مکمل ناکام ہیں صرف فوٹو سیشن کیا جارہا ہے اور عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں مون سون برسات کی پیشن گوئی کے باوجود بلدیاتی اداروں نے برساتی نالوں کی صفائی نہیں کی اورنہ نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی رہنمائ ندیم قریشی نے مطالبہ کیا کہ برساتی نالوں کی صفائی میں ہونے والی کرپشن کی شفاف تحقیقات کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے ندیم قریشی نے سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہلکی برسات میں 5شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر ورثا کو 50لاکھ فی فرد معاؤضہ ادا کیا جائے۔