تحفظ ناموس رسالت ؐ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، فقیر شکیل قاسمی
(سٹی نیوز)ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی رہنمائوں پیر سید خرم شاہ جیلانی،فقیر ملک شکیل قاسمی،پیر سیدارشد حسین اشرفی، مفتی محمد حفیظ اللہ ہادیہ،مولانا سلمان بٹلہ ودیگر نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بھارت کے ساتھ سماجی، تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اورملعونہ نو پور شرما کو پھانسی دی جائے۔عالمی برادری بھارتی مسلمانوں پر انڈین پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی جانب سے کیے جانے والے انسانیت سوز مظالم اوران پر قائم کیے جانے والے جھوٹے مقدمات کا نوٹس لے اور بھارت کو عالمی دہشت گرد ملک قرار دے۔کیونکہ بھارتی وزیر اعظم کی ترجمان نے نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے عالمی امن کو تباہ کر دیا ہے۔ملعونہ نوپور شرما نے جو آگ لگائی ہے وہ اس کے خون سے ہی بجھے گی۔