ماں کا کوئی نعم البدل نہیں‘ ڈاکٹر فاروق ستار کا دکھ سانجھا ہے‘ طارق حسن
کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. مہین ملک نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ انکی مغفرت فرمائے تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے پر اجر عظیم عطائ فرمائے۔