مسلم لیگ ن کے بلدیاتی امیدواروں کے نا مز دگی فارمز بحال
کراچی( نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن ضلع وسطی اسلم خٹک ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل کی عدالت میں مسلم لیگ ن ضلع وسطی کراچی کے امیدواران کے فارمز کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے مستردکئے جانے کیخلاف اپیل دائر کی۔ اسلم خٹک ایڈوکیٹ کے ٹھوس دلائل پر معزز جج نے کاعذات نامزدگی کو بحال کردیا تا کہ امید وارن اپنی انتخابی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ معززجج نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیکر کر انتخابی میدان میں ہر معزز شہری کے دل جیت لیے۔ الحمدللہ امید واران کو دوبارہ کاعذات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہم ضلع وسطی کے صدر اورلائرز فورم سندھ کے نائب صدر محمد اسلم خان خٹک ایڈوکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری سندھ امجد علی آصف ایڈووکیٹ کی دن و رات محنت او ر کاوشوں سے پارٹی کارکنان کے حوصلے مزید بلند ہو چکے ہیں۔ اسلم خٹک ایڈووکیٹ اور امجد علی آصف ایڈووکیٹ صاحب پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور یہ پارٹی کی مخلص رہنما ہیں ان کی محنت و شفقت کو سلام پیش ہیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع وسطی کے نائب صدر اور یوسی 9 کے چیئرمین گلفراز خان اور وارڈ 2 سے نامزد امید وار برائے جنرل کونسلر نور محمد شاہ،یوسی 9 وارڈ 3 سے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر احسان اللہ خان اور یوسی 10 نارتھ ناظم آباد وارڈ 2 برائے جنرل کونسلر دلاور حسین بھی موجودتھے۔