اجیریز ڈناٹا نے پاکستان میں اعلیٰ سیفٹی معیار پر آئی ایس اے جی اوایکریڈیشن حاصل کرلی
سلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کے صف اول کی گراؤنڈ خدمات فراہم کرنے والے ادارہ، جیریز ڈناٹا نے اعلیٰ ترین سیفٹی معیارات کے حصول میں نمایاں مقام حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ کمپنی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں جامع آڈٹ کی کامیابی سے تکمیل کے بعد آئی اے ٹی اے سیفٹی آڈٹ فار گراؤنڈ آپریشنز ISAGO(آئی ایس اے جی او) اسٹیشن ایکریڈیشن حاصل کرلی ہے۔