پنجاب آرٹس کونسل مری کے میں محفل مشاعرہ آج ہو گا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان کو معرض وجود میں آئے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں پنجاب آرٹس کونسل مری میں ڈائمنڈ جوبلی منانے کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں 24جون 2022 رات 8بجے کو پنجاب آرٹس کونسل مری کے آڈیٹوریم میں محفل مشاعرہ کاانعقاد کیا جائے گا ، صدارت ملک کے نامور شاعر انور مسعود کریںگے اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں اور مری سے تعلق رکھنے والے شعراء شرکت کریں گے۔