اے این ایف راولپنڈی نے ہیروئن جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف راولپنڈی نے چاندنی چوک میں کارروائی کرتے ہوئے کوریئر آفس کے ذریعے ہیروئن جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ہیروئن 18 عدد بیڈ شیٹوں میں مہارت کے ساتھ جذب کی گئی تھی۔ ہیروئن کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کی غرض سے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔پارسل چکوال کے رہائشی اشفاق حسین کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔پارسل کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔