ٹیلی نار کا خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرکل ویمن کیساتھ اشتراک
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ٹیلی نار پاکستان نے معاشروں کو بااختیار بنانے کے اپنے وژن کے مطابق سرکل ویمن (Circle Women)کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت خواتین کو انٹرنیٹ اور دیگر ضروری ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے وا لی گھریلو خواتین کو ڈیجیٹل خواندگی، انٹرپرینورشپ سکلز اور مالیاتی شمولیت کی مہارتوں سے لیس کیا جائے گا۔ خواتین ملک کی آبادی کا نصف ہیں اس کے باوجود افرادی قوت میں ان کی شرکت نسبتاً کم یعنی 25فیصد ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ٹیلی نار پاکستان کنکٹی ویٹی فراہم کرے گا جس کا مقصد بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، سرگودھا، میاں والی ، لیہ ، نارووال اور پاک پتن میں گھر میں کام کرنے والی ورکرز اور نوجوان خواتین کیلئے صنفی ڈیجیٹل فرق کو کم کرنا ہے۔