موٹروے پولیس نے گم شدہ موبائل فون اور پرس مالک تک پہنچا دیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی فرض شناسی کی اعلی مثال35 ہزار روپے مالیت کا گم شدہ موبائل فون اور پرس مالک تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور کی جانب بذریعہ موٹروے جاتے ہوئے ایک خاتون کا پرس اور موبائل فون کلر کہار سروسز ایریا میں رہ گیا اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے موقع سے قریب ترین پولیس موبائل کو آگاہ کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر موبائل فون اور پرس تلاش کر کے اس خاندان تک پہنچا دیا۔