صنفی مساوات کا فروغ، یو این ویمن اور فوڈ پانڈاکا باہمی اشتراک کا اعلان
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)یو این ویمن اور فوڈ پانڈا پاکستان نے کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے فروغ کے لئے اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت خواتین کو سازگار ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں متعدد اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے حال ہی میں فوڈ پانڈا کے آفس میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے جہاں دونوں اداروں نے تمام عہدوں پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انکی صلاحیتوں میں اضافے کا عزم کیا جس سے اقوام متحدہ ویمن امپاورمنٹ پرنسپلز WEPs(ڈبلیو ای پیز) میں متعین کردہ انکے حقوق کا اعتراف ہوتا ہے۔ فوڈ پانڈا پاکستان ان اصولوں پر دستخط دہندہ ہونے کے طور پر خواتین کے حقوق کے فروغ اور کام کی جگہ پر انکی دیکھ بھال سے متعلق پالیسیوں پر کام کرے گا۔ ان پر عمل کرنے کی بدولت یہ مساوی موقع فراہم کرنے والے ادارہ کے طور پر مزید نمایاں ہوگا۔ فوڈ پانڈا پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر منتقیٰ پراچہ نے کہا، یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنی خواتین ساتھیوں کے حقوق اور ضروریات کا احترام کریں اور کام کی جگہ کو ہر طرح کے لوگوں کیلئے قابل قبول بنانے کو یقینی بنائیں، "یو این ویمن پاکستان کی کنٹری رپریزنٹیٹو، شرمیلا رسول نے کہا، "اس اشتراک میں مرکزی اہمیت خواتین کی معاشی بااختیاری ہے۔