چونترہ ، کھنگر میں سرچ آپریشن اسلحہ بر آمد، 6 ملزم گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی زیر نگرانی چونترہ کے علاقہ کھنگر میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرکے 6 ملزموں فلک شیر،بلال شہزاد،زربہادر،بلال اکثر،محمد بلال اور محمد علی کو گرفتار کرکے5کلاشنکوف،رائفل ایل ایم جی،رائفل جی تھری، 30بورپسٹل،میگزیز اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلیں۔