کاروبا ر رات 9بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، شکیل منیر
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ ملک پہلے ہی ابتر معاشی حالات سے دوچار ہے اور حکومت نے بغیر تاجر برادری کو اعتماد میں لئے بجلی بچت کی آڑ میں اسلام آباد میں کاروبا ر رات 9بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تاجر برادری میں کافی پریشان ہے لہذا انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ کاروبار اور معیشت کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے حکومت رات 9بجے اسلام آباد میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ واپس لے اور تاجر برادری کی مشاورت سے اس مسئلے کا متفقہ حل نکالا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی سیون مارکیٹ کے سیکرٹری جنرل محمد نوید ملک کی جانب سے دیئے گئے ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ، نائب صدر محمد فہیم خان، سابق صدور محمد اعجاز عباسی اور باصر دائود، سابق سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، اشفاق حسین چھٹہ، نجیب ملک، چوہدری طاہر، انجینئر فہیم، عمران منہاس، عمر صادق، شازیہ رضوان، نگینہ خلیق، سفینہ شاہ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔محمد شکیل منیر نے کہا کہ عیدالاظہٰی کی آمد آمد ہے اور لوگوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ عید کی شاپنگ کرنی ہے۔