تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع راولپنڈی کے نئے عہدیداروں کا اعلان
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ پنجاب کے صدر نے ضلع راولپنڈی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا،مرکزی صدر ملک غلام حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ خالدخان کو صدر ضلع راولپنڈی ،پاسٹر شاہد رضا کو سینئر نائب صدر،نائب صدور کے لیے راجہ عمر خان ،راجہ رمضان ،ملک زاہد خان ، ملک خوشی محمد،جنرل سیکرٹری کے لیے راجہ فیصل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز کے لیے ظہیر حسین شاہ ،زکریہ خان ،شاہد عباسی،راجہ وسیم جنجوعہ،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے سید سخاوت علی ،سیکرٹری اطلاعات کے لیے راجہ فرخ ،لیبر سیکرٹری کے لیے ملک اکبر،سوشل میڈیا سیکرٹریز کے لیئے علی تیمور ہاشمی،عثمان اسلم خان اور اکمل خان کے ناموں کو فائنل کیاگیاہے ۔