کارسر کار میں مداخلت ،مقدمہ قتل میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج حامد حسین نے کارسر کار میں مداخلت،اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،جبکہ مذہبی منافرت کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی ملزم فہد حسن کے خلاف تھانہ جاتلی پولیس نے گزشتہ سال اقدام قتل اور کارسر کار کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ملزم اویس خان کے خلاف تھانہ سی ٹی سی نے مقدمہ رواں سال درج کیا تھا۔