پولیس نے غیر قانونی گیس ری فیلنگ کرنے والے5ملزموں کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غیر قانونی گیس ری فیلنگ کرنے والے5ملزموں فہد،عبدالرحمان، علی شیر، شیراز اور جاوید کو گرفتارکرکے گیس سلنڈرز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کیا جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پیٹرو ل کی فروخت کرنے والے ملزم ظفر کو گرفتا رکرکے کھلا پیٹرول اور دیگر متعلقہ سامان برآمدکرلیا۔