گندم ، آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 5 ٹرک ڈرائیور گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹا ف رپورٹر سے) گندم اور آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،تھانہ نصیر آباد پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے گندم اور آٹے سے لدے 05ٹرک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 5 ٹرک ڈرائیوروںابرار، غلام مصطفیٰ، ریاض، رحمان اللہ اور رسول محمد کو گرفتا رکرکے1400 تھیلے آٹا اور 1256 تھیلے گندم برآمدکرلی۔