دکانیں جلد بند کرنے سے توانائی کا بحران حل نہیں ہوگا،کاشف چوہدری
اسلام آباد(نامہ نگار)ملک بھر کی تاجر برادری نے مطالبہ ہے کہ عیدالاضحی کے کاروباری سیزن کے موقع پر توانائی بحران کے سبب لگائی گئی پاپندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے اور سابقہ کاروباری اوقات بحال کیے جائیں۔ عیدالضحی کے سیزن سے متعلقہ کاروبار کو اوقات کی پابندیوں سے استثنی سے بحران سے دوچار تاجروں کی بقا ممکن ہوسکے گی۔ یہ مطالبہ 40 سے زاد شہروں سے آئے ہوئے مرکزی رہنماں اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے آل کراچی تاجر الائنس کے تحت آل پاکستان تاجر کنو نشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اوقت کار کو کم کرنے کی بجائے سرکاری اوقات کار کو کم کیا جائے۔ عیدالاضحی کے بعد تاجروں کے نمائندے اور حکومت کی باہمی مشاورت سے کاروباری اوقات کار مقرر کیے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر آل کراچی تاجر الانس کے چیر مین حکیم شاہ ، سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی ، واس چیر مین شاکر فینسی ، عبدلقیوم آغا ، رضوان شاہ ، رضوان عرفان سمیت دیگر نے کہا کہ اس وقت ملک میں توانائی کے بحران۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ روپے کی بے قدری اور حالیہ بجٹ میں بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں میں اضافہ اور دیگر مسائل نے ملک میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو تباہ کردیا ہے۔