سید ہ کائنات کی سیرت کو اپنانے کی ضرروت ہے، پیر سید فرخ شاہ صابری
اسلام آباد(خبر نگار) آل پاکستان سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد ہوا یہ کانفرنس پیر سید فرخ شاہ صابری قادری سجاد نشین صابری دربار اور سید نعمان شاہ ولی عہد دربار شریف و خادمین کی طرف سے منعقد کی گئی اس کانفر نس کی صدارت دیوان احمد مسعود چشتی زیب سجادہ نشین پاکپتن شریف نے کی کانفرنس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں پیران عظام مشائخ کرام نعت خوان حضرات کے علاوہ مذہبی سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی اس محفل میں مقررین کی گفتگو قابل تعریف تھی انہوں نے سید ہ کائنات کی سیرت کو اپنانے پر زور دیا اور انکی شان بیان کی خصوصی خطاب پیر سید فرخ شاہ صابری نے کیا جنکی گفتگو میں انتہا سے زیادہ پنجتن پاک کی محبت کا عنصر عیاں تھاسید فرخ شاہ صابری نے کہا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کا شرف حاصل ہوا آخر میں میزبان محفل سید فرخ شاہ صابری اور سید نعمان شاہ نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا خطاب سے پہلے نعت خواں علی رضا ارشد سہروردی نے منقبت پنجتن پاک پیش کرکے محفل میں روحانی وجدانی کیفیت پیدا کردی سلام بھی علی رضا ارشد سہروردی نے پڑھایاجبکہ آخر میں دعادیوان حضرت احمد مسعود چشتی زیب سجادہ نشین پاکپتن شریف نے کروائی محفل اختتام پر لنگر کا انتظام بھی کیا گیا۔