مالی خودمختاری ، تعلیمی بورڈز میں رجسٹریشن و داخلہ فیس بحال کی جائے
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مالی خودمختاری کے لیے پنجاب بھرکے تعلیمی بورڈز میں رجسٹریشن و داخلہ فیس کی بحالی کا مطالبہ کردیا،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے ملازمین کی نمائندہ پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ عثمان شہزاد نے بتایاکہ پنجاب بھر کے بورڈز کے فول پروف امتحانی نظام کی وجہ سے طلباء و طالبات سمیت ان کے اساتذہ کرام اور والد ین بھی بورڈ ز پراعتماد کرتے ہیں،پنجاب بورڈز کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے چیئرمین محمد اسلم گجر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو باضابطہ طورپرلیٹر لکھتے ہوئے پنجاب بھرکے تعلیمی بورڈز میں رجسٹریشن و داخلہ فیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے،انہوںنے کہاکہ پنجاب بورڈ خود مختار ہونے کی وجہ سے اپنے وسائل خود پیدا کرتے ہیں اور حکومت پنجاب سے کسی قسم کی مالی گرانٹ یا سبسڈی حاصل نہیں کرتے اور امتحانی اخراجات سمیت اپنے ملازمین کی تنخوا ہیں اور پنشن خودادا کرتے ہیں اور حکومت پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالتے۔