ملک کی بقا ء نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے ،ثروت فاطمہ
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کی ایم پی اے سندھ اسمبلی ثروت فاطمہ نے کہاکہ وطن عزیز کی بقا ء نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے ہم دین اسلام کو تخت پر لانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس وقت مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے غریب کاجینا محال ہوگیا ہے،ہر آدمی کو برابر کے حقوق اسکی دہلیز پر دیئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ضیاء العلوم للبنات بالمقابل الشفاء ہسپتال جی ٹی روڈ راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ خواتین کے تربیتی ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں ٹی ایل پی خواتین ونگ کی باڈیاں وارڈ یونین کونسل سطح تک بنادی گئی ہیں۔