نالہ لئی کے اطراف رہائشی ، کمرشل جا ئیداد مالکان کو نو ٹس جاری کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نالہ لئی کے اطراف رہائشی و کمرشل جائیداد مالکا ن کوحفاظتی اقدامات کے لیے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا،ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے،ڈائریکٹرلینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے نے کہا کہ عوام الناس اور با لخصوص ان افراد کو جو کہ نالہ لئی کے قریب اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام سیلابی نالوں کے اطراف رہائش پذیر ہیں انہیں بھی بارشوں سے بچاؤ کے لیے فوری احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا قابلِ مرمت مکانات و دکانات کو بھی فوری طور پر دفتر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے اجازت لے کر مرمت کر لیں تا کہ آئندہ ہونے والے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچ سکیں،مزید براں خستہ حال رہائشی و کمرشل جائیداد کے مالکا ن راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر کنٹرول ایریا کی جائیداد کے مالکان اپنی خستہ حال کمرشل و رہائشی جائیداد کو خالی کر دیں یا گرا دیں بصورتِ دیگر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار نہ ہو گا۔