محمد شیراز نقیبی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیہ نشست
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )نوائے وقت کمپیوٹر سیکشن کے انچارج محمد شیراز نقیبی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیہ نشست میں خطیب جامع مسجد چونگی نمبر 22 ڈاکٹر حبیب اللہ چشتی ، صدر انجمن اسلامیہ چونگی نمبر 22 راجہ آصف علی خان اوردارالعلوم اسلامیہ کے طلباء اور مدرسین نے قران خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اس موقع پر ڈاکٹر حبیب اللہ چشتی نے کہا کہ نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہوتی ہے ہم صوفی محمد شیراز نقیبی اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔امین .