راولپنڈی ،سب رجسٹرار اربن IIکینٹ کی جگہ ابھی تک نئی تعیناتی نہیں ہو سکی
راولپنڈی(محبوب صابر سے)ایک ماہ گزرنے کے باوجود سب رجسٹرار اربن IIکینٹ کی جگہ نئی تعیناتی نہیں کی جا سکی، ایڈیشنل چارج تحصیلدار راولپنڈی کے پاس ہونے سے تحصیل آنے والے سائلین مشکلات سے دو چار ہو گئے، رپورٹ کے مطابق حکو مت پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ایک ماہ قبل سب رجسٹرار اربنIIکینٹ ملک امیر کا تبادلہ لاہور کر دیا جس کے بعد ان کی جگہ کوئی نیا سب رجسٹرار تعینات نہیں کیا جا سکا ، سب رجسٹر ارا ر بن II کینٹ کا اضافی چارج تحصیلدار راولپنڈی چوہدری نعیم اللہ کو دیا گیا جو اس وقت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں ،اسی وجہ سے تحصیل آفس میں موجود نہ ہونے کے باعث تحصیل آفس کے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ، راولپنڈی تحصیل میں تحصیلدار آفس میں اپنے کاموں کے سلسلے میں آنے والے سائلین مشکلات کا شکار ہو گئے تحصیل آفس دوردراز سے آئے سائلین اور شہریوں کا کہنا تھا کہ اپمی قیمتی زمینوں کے متعلق ہمارے بہت سے کام صرف اس وجہ سے رکے ہوئے ہیں کہ تحصیلدار یہاں آ تے ہی نہیں ہیں ان کا عملہ کہتا ہے کہ تحصیلدار ضلع کچہری میں سب رجسٹرار اربن IIکینٹ آفس میں ہیں جہاں ان کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے، وہاں چلے جائیں پھر ہم اس مہنگائی کے دور میں کچہری جانے پر مجبور ہو چکے ہیں، شہریوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی سب رجسٹرار کی تعیناتی جلد سے جلد کی جائے۔