منشیات مقدمہ میںملزم کو 6 سال قید،30ہزار جرمانے کی سزا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 6سال قیدسخت اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی تھانہ نصیر آباد پولیس گزشتہ سال29دسمبر کو شکیل احمد سکنہ مصریال کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ1997کی دفعہ9-Cکے تحت مقدمہ نمبر 2034 درج کیا تھا جس میں ملزم پر 2420گرام ہیروئن برآمدگی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر 6سال قیدسخت اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتاہو گی۔