ناجائز اسلحہ رکھنے والے5ملزم گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ناجائز اسلحہ رکھنے والے5ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرلیا گیا، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے 3 ملزموں اویس،عبدالواسع اور عرفان کو گرفتار کرکے 2پستول30بور اور ایمونیشن اور10 روند پسٹل 30بور،تھانہ بنی پولیس نے ملزم رضوان سے 1پستول30بور اور ایمونیشن ،تھانہ صادق آباد پولیس نے ملزم عمر سے 1پستول9ایم ایم اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔