اسلام آباد ، آسٹر یٹ کرائم ، ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں شہری 13مو ٹر سا ئیکلوں سے محروم
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو سٹریٹ کرائم ڈکیتی چوری کی وارداتوں کے دوران13موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا، تھانہ ترنول کو سردار میر نے بتایا کہ پنڈ پڑیاں میں نامعلوم افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے گھر سے تلاشی کے دوران 3لاکھ 50ہزار روپے ، 2بالیاں اور موبائل فون چھین لئے، تھانہ گولڑہ کو محمد رشید نے بتایا کہ ای الیون تھری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ لوہی بھیر کو مسماۃ شبانہ واسطی نے بتایا کہ نامعلوم افرادنے پرس چھین لیا تھانہ مارگلہ کو ڈاکٹر حرا اقبال نے بتایا کہ ایف نائن پارک کے قریب نامعلوم چوروں نے گاڑی سے موبائل فون 4ہزار روپے اور دیگر سامان چوری کرلیا، تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ سے سمیع اللہ کا ہنڈا70موٹرسائیکل LL-239، تھانہ مارگلہ کے علاقے سے ماجد کا ہنڈا125موٹر سائیکل RIR-3868، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ٹو سے علی حسنین کا موٹر سائیکل AGQ-891، تھانہ کھنہ کے علاقے اشرف ٹائون سے سہیل احمد کا ہنڈا125 موٹر سائیکل AKC-2305، تھانہ گولڑہ کے علاقے میرا بادیہ سے ناصر کا سپریم پلس موٹر سائیکل RIK-1224، تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڈ سے ناصر فضل کیانی کو ہنڈا125موٹر سائیکل ATL-313، تھانہ آئی نائن کے علاقے ایچ نائن سے شاہد صابر کا موٹر سائیکل BUN-464چوری ہوگیا۔