اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی نیٹ ورک کی توسیع کے عمل کو تیز کردیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے اِن علاقوں میں اپنا تعلیمی نیٹ ورک قائم کرنے اور اس کی توسیع کے عمل کو تیز کردیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم خود اِس توسیعی عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔ گوادر، مٹھی، مورو اور سکھر ریجنل کیمپس کی عمارتوں کی تعمیرانی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ سرگودھا، ساہیوال، اٹک،قلات، گلگت، شیخو پورہ،مظفر آباد، راولاکوٹ اور حیدر آباد ریجنل کیمپسرکی عمارتوں کی تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے گا۔ گوادر کیمپس کی افتتاحی تقریب جلد ہوگی۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے گوادر میں کیمپس بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے پر پورے صوبے بالخصوص ضلع گوادر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کیمپس کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے، تیز تر انٹرنیٹ سہولت کے ساتھ کمپیوٹر لیب بنائی گئی ہے، لائبریری کی سہولت فراہم کی گئی ہے