Waqt News
Tuesday | June 28, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں بر آمد
  • قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز میں شرکت کرے گی
  • وزیر اعظم شہباز شریف آج   ٹرن ارآؤنڈ پاکستان کانفرنس  میں خطاب کریں گے
  • وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم
  • وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

Jun 24, 2022 7:05 AM, June 24, 2022
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے اتفاق رائے کیا ہے کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے اندر رہتے ہوئے کئے جائیں گے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری سے ہو گا۔ 

ٹی ٹی پی یعنی تحریک طالبان پاکستان ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو پرویز مشرف کے دور میں قائم ہوئی اور امریکی بمباریوں کی آگ کھا کھا کر اور بھی تگڑی ہوئی۔ عمران خاں کے دور حکومت میں ، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر، فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسے عام معافی د ے دی جائے اور قومی دھارے کے اندر لایا جائے لیکن اس فیصلے کی ہر سطح پر مخالفت ہوئی۔ 

وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات ماضی کی پالیسی کی نفی ہیں۔ اب تک اسے برداشت نہ کرنے کے اعلان ہوتے رہے۔ مذاکرات سے پسپائی کا تاثر ملتا ہے لیکن کبھی کبھی حتمی فتح کے لیے ایسی پسپائی بھی اختیار کرنا پڑتی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت ہے جو پاکستان کے لیے ویسا نرم گوشہ نہیں رکھتی جیسی کہ توقع تھی۔ ٹی ٹی پی افغان طالبان کی ہوبہو کاپی نہیں ہیں۔ سائنسی زبان میں اسے افغان طالبان کا آئسوٹوپ کہا جا سکتا ہے۔ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کو پناہ دے رکھی ہے۔ برسرزمین ان کا چلنا پھرنا پہلے سے آسان اور محفوظ ہے کیونکہ امریکی حملوں کا ڈر ختم ہو چکا ، لہٰذا مذاکرات زیادہ قابلِ عمل رستہ ہے۔ 

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

خیر یہ معاملہ حل کرنا متعلقہ لوگوں کی ذمہ داری ہے، جس کا کام اسی کو ساجھے لیکن عوامی دلچسپی بلکہ مفاد کی شے اس خبر میں کچھ اور ہے۔ یہ الفاظ پھر سے پڑھیئے کہ حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری سے ہو گا۔ 

یہ ماضی سے برعکس بات ہے۔ ایسے معاملات میں پارلیمنٹ کو اب تک غیر متعلقہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ اب یہ متعلقہ ہی نہیں، فیصلہ کن بھی ہو گئی ہے۔ یہ ہے عوامی دلچسپی اور قومی مفاد کی اصل بات اور یہ گویا مملکت کی سمت درست ہونے کی راہ میں ایک بڑا قدم نہیں بڑی چھلانگ ہے اور اس کے لیے تعریف کسی ایک نہیں ، سب فریقوں کی ہونی چاہیے۔ سیاسی زبان میں ہمارے ہاں ایک اصطلاح ’’سٹیک ہولڈرز‘‘ کی ہے۔ یعنی سبھی سٹیک ہولڈرمثبت اور درست سوچ اپنا رہے ہیں۔ یہ مقام شکر ہے اور لمحہ مسرّت بھی۔ 

پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ

________________

اہم بات یہ ہے کہ درست سمت میں بڑھنے کا عمل آج سے شروع نہیں ہوا، اسے حالات کا قدرتی ارتقا کہنا چاہیے۔ 

ارتقا کا پہلا عمل یہ تھا کہ مارشل لا لگنے کا باب بند ہوا لیکن اسمبلیوں کی مدّت پوری کرنے کی اجازت نہ دینے کا باب کھل گیا۔ پھر یہ باب بھی بند ہوا لیکن وزرائے اعظم کو مدّت پوری کرنے سے روکنے والا در کُھلا ۔ اب یہ باب بھی بند ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس قابلِ تعریف عمل میں سیاسی جدوجہد کا حصہ ہے تو عسکری قیادت کی سوچ کا مثبت پہلو بھی تعریف کا حق دار ہے۔ 

حقیقی منزل مضبوط جمہوریت، بالادست پارلیمنٹ اور ناقابل شکست آئین کی ہے۔ اس کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ 

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

________________

دیوالیہ ملک بننے کا خطرہ تو بہرحال ٹل چکا ۔ اب خبر ہے کہ چینی قرضے کے 2.3 ارب ڈالر آج کل میں ملنے والے ہیں۔ آئی ایم ایف سے قسط جلد مل جائے گی اور قطر فوری اور بھاری سرمایہ کاری شروع کرنے والا ہے۔ کل لکھا تھا کہ ڈالر 210 روپے کا سنگ میل عبور کر گیا، ابھی کی خبر یہ ہے کہ وہ اس سنگ میل سے پیچھے آ گیا۔ آج کیا خبر آتی ہے ، یہ دیکھتے ہیں لیکن لگتا ہے کہ معیشت کی برق رفتار الٹی دوڑ کو کچھ بریکیں لگ رہی ہیں، بھڑکے ہوئے اسپِ تازی کے سفر وحشت میں ٹھہرائو آنے کے آثار ہیں۔ 

عراقی وزیراعظم کا سعودی عرب اور ایران کا دورہ، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

چار سال میں معیشت کے ساتھ وہ ہوا جس کا تصور کرنا ہی مشکل تھا۔ عمران خاں کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا کہ (ہم پر ماضی کے کل قرضوں کا 80 فیصد قرضہ لینے کا الزام غلط ہے، ہم نے محض) کل قرضہ جات کا (صرف) 78 فیصد قرض لیا۔ اتنی بھاری مالیت والی قرضوں کی یہ رقم کہاں گئی۔ اس کا ایک حصہ بالکل قسطوں کی ادائیگی پر لگا لیکن باقی کہاں گئی۔ 

اس معاملے کی جانچ کے لیے کوئی کمشن بنانا ضروری ہے تاکہ اس طلسماتِ ظلمات کا راز کھل سکے جو ساڑھے تین سال لگاتار سر چڑھ کر ناچتا رہا۔ 

________________

پنجاب کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دے کر رہیں گے۔ 

سوال ہے کہ صوبائی حکومت کتنا ریلیف دے سکتی ہے۔ بظاہر جواب ہے کہ کچھ بھی نہیں۔ وہ گڈ گورننس دے سکتی ہے، ترقیاتی کاموں کے ذریعے سہولت د ے سکتی ہے۔ جرائم پر قابو پا سکتی ہے لیکن مہنگائی کے عذاب میں کمی نہیں لا سکتی۔ 

پٹرول اڑھائی سو روپے لٹر ہو اور بجلی پانچ گنا مہنگی ہو اور درآمدی ٹیکس کم کرنے کے باوجود گھی کی قیمت میں ایک روپے کی کمی بھی نہ ہو تو کیسا ریلیف اور کہاں کا ریلیف۔ 

یہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وزیروں پر ہے کہ عوام کی رحم کی اپیل کب سنتے ہیں۔ تیل پر سب سڈی ختم ہو گئی اور ریٹ عالمی منڈی کے برابر ہو گئے۔ منتظر ہیں کہ یہاں بھی ریٹ کم ہوں۔ گھی سستا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، اس کا وفا ہونا ابھی باقی ہے۔ کاغذ دو گنا مہنگا کیوں ہوا، اس پر بھی حمود الرحمن جیسا کمشن بنانے کی ضرورت ہے۔ 

________________

پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 27 جولائی کو پنجاب اسمبلی کی 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرے گی۔ اس نے اپنے امیدوار بٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رپورٹیں ہیں کہ وہ ان میں سے 18 سیٹوں پر جیت جائے گی۔ پی ٹی آئی کہتی ہے مسلم لیگ کو 18 سیٹیں دلوائی جائیں گی۔ یعنی دونوں کا اتفاق رائے کم سے کم اس بات پر ہے کہ لیگ 18 سیٹیں حاصل کر لے گی۔ پی ٹی آئی یہ کھل کر نہیں بتا رہی کہ کون ہے جو لیگ کو 18 سیٹیں جتوائے گا۔ کیا ضمنی الیکشن میں بھی 2018ء کی طرح آر ٹی سسٹم بٹھایا جائے گا؟۔ نہیں تو پھر کیا طلسم کاری ہو گی۔ پی ٹی آئی یہ بات اس لیے نہیں بتا رہی کہ خود اسے بھی نہیں پتہ۔ اسے صرف اتنا پتہ ہے کہ مسلم لیگ 18 سیٹیں جیت جائے گی اور یہ پتہ وہ پتہ ہے جس کا مسلم لیگ کو بھی پتہ ہے۔ گویا ’’خبر‘‘ کی حد تک دونوں متفق ہیں، ’’ہم پتہ‘‘ رکھیں۔ 

باقی دو سیٹیں کون جیتے گا۔ ایک تجزیہ نگار کا خیال ہے کہ ایک سیٹ ٹی ایل پی اور دوسری پی ٹی آئی جیتے گی۔ یعنی یہاں بھی دو جماعتیں ’’ہم پلہ‘‘ ہیں۔ چلئے، /17 جولائی اب بہت دور تو نہیں ہے۔ عمران خاں نے گزشتہ روز ایک سیمینار میں آلو پیاز کی قیمتیں بڑھنے پر اظہار تشویش کیا اور حکومت کی نااہلی کی مذمت کی۔ خاں صاحب جب اقتدار میں تھے تو آلو پیاز کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر کہا کرتے تھے کہ میں تو بڑے بڑے کام کرنے آیا ہوں، آلو پیاز میرا مسئلہ نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے موجودہ حکمران بھی ایسا ہی خیال رکھتے ہوں۔ بہرحال اقتدار سے باہر آنے کا ایک فائدہ قوم کو یہ ہوا ہے کہ انہیں آلو پیاز پر نظر رکھنے والا عظیم قائد پھر سے مل گیا ہے۔ 

٭٭٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • سپر ٹیکس کیخلاف واویلا اور مہناز دانیال کا کرب 

    Jun 27, 2022
  • ضروری ادویات کی کمیابی پر کس کی توجہ ہے

    Jun 28, 2022
  • صدر مملکت کی پاکستانی نوجوان احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا ...

    Jun 26, 2022 | 18:33
  •  وزیراعظم کو درپیش چینلجز  

    Jun 27, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں بر آمد

    Jun 28, 2022 | 11:43
  • قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز میں شرکت کرے گی

    Jun 28, 2022 | 11:35
  • وزیر اعظم شہباز شریف آج   ٹرن ارآؤنڈ پاکستان کانفرنس  میں ...

    Jun 28, 2022 | 10:15
  • وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

    Jun 27, 2022 | 21:36
  • وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

    Jun 27, 2022 | 21:10
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وعدے وفا کے ارادے دغا کے!!!!!!!!

    Jun 28, 2022
  •  اسلم بھوتانی ، خالد مگسی کا فنڈز نہ ملنے پر غصہ، ...

    Jun 28, 2022
  • بلند و بالاپہاڑوں کی ہیرو

    Jun 28, 2022
  • ضروری ادویات کی کمیابی پر کس کی توجہ ہے

    Jun 28, 2022
  •  پی ایس ایل سے کمانے والے اور متنازع کے پی ایل!!!!!!

    Jun 27, 2022
  • 1

    نیشنل ایکشن پلان: صوبوں میں روابط وقت کا اہم تقاضا

  • 2

    آرمی چیف کا دورۂ سعودی عرب اور  ان کیلئے مملکت کا اعلیٰ ترین اعزاز

  • 3

    سندھ بلدیاتی انتخابات میں  پیپلزپارٹی کی واضح برتری

  • 4

    معاشی استحکام کے لیے سارا بوجھ عوام پر مت ڈالیں

  • 5

    مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی  اجلاس بلانے کی بھارتی تجویز

  • 1

    منگل ،28 ذیقعد 1443ھ،28 جون 2022 ء

  • 2

    پیر ،27 ذیقعد 1443ھ،27 جون 2022 ء

  • 3

    اتوار ،26 ذیقعد 1443ھ،26 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • توشہ خانہ

    Jun 28, 2022
  • لاوا ابل رہا ہے

    Jun 28, 2022
  • احتساب کا خدا حافظ

    Jun 28, 2022
  • سری لنکا کی صورتحال پاکستان میں اضطراب کیوں؟

    Jun 28, 2022
  • اداروں کی تباہی ،ڈاکٹر محمود شوکت کا ذاتی تجربہ

    Jun 28, 2022
  • ’’ قرآن کریم کے اسپرانتو زبان میںمترجم کی ...

    Jun 28, 2022
  •    سپیکر قومی اسمبلی کا  منصب :  راجہ پرویز اشرف ...

    Jun 28, 2022
  • قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے

    Jun 28, 2022
  • سود؛ اللہ اور اسکے رسول ؐ سے جنگ …(2 ) 

    Jun 28, 2022
  •   22 کروڑ لوگ ٹیکس دیتے ہیں مگر؟

    Jun 28, 2022
  • 1

     غزل

  • 2

    ’’ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائو گے''

  • 3

     لیگی دور  اور قومی ترقی و خو شحالی

  • 4

    تازہ بیانیہ

  • 5

    کلیاتِ امان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    خادموں کا خیال رکھنے والے!

  • 2

    معاف کرنے کی عادت

  • 3

    عالمگیر پیغام (۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    تعصب

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ہندوستان میں مسلمان اقلیتوں کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک

  • 5

    کامیاب و کامران

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group