امریکی صدر کی شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے گیس ٹیکس معطل کرنے کی اپیل
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث کانگریس سے 18سینٹ وفاقی گیس ٹیکس90روز کیلئے معطل کرنے کی منظوری دینے کی اپیل کی ہے جو امریکا میں نوے سال سے وصول کیا جا رہا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز ایسن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں خطاب کے دوران کہا کہ 90روز کے لیے 18سینٹ وفاقی گیس ٹیکس کی معطلی سے ہم گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے اور امریکی شہریوں کو تھوڑا بہت ریلیف مل سکے۔