منشیات نیٹ ورک کیخلا ف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردا ر علی خان نے کہاہے کہ معاشرے سے منشیات فروشوں کے مستقل خاتمہ کرتے ہوئے نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ تمام اضلاع میں منشیات سمگلرز ، ڈیلرز اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے لاہور پولیس کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت،سوشل ویلفیئراور دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔