ڈی آئی جی آپریشنز نے 123کیسز نمٹا دیئے
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمدسہیل چودھری نے گزشتہ 22 دنوں کے دوران افسران واہلکاروں کے شوکاز نوٹسز اور اپیلوں کے1123 کیسز نمٹا دیئے۔
شوکاز نوٹسز اور اپیلوں کے کیسز2017ء سے التوا کا شکارتھے۔78 اہلکاروں کو سخت، 250 کو معمولی سزائیں جبکہ 418 اہلکاروں کو وارننگ دیدی۔ انہوں نے 30 ڈسمس اور 139 معطل اہلکاروں کو نوکری پر بحال جبکہ 208 اہلکاروں کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔