کیپٹن (ر) محمد عثمان سے چینی قونصلر جنرل لاہور چاو شی رین کی ملاقات
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان سے چینی قونصلر جنرل لاہور چاو شی رین نے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور نے چینی قونصلر جنرل لاہور کو خوش آمدید کہا اور پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان اور لاہور کے چین کیلئے خصوصی محبت بھرے جذبات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے باہمی رابطے کو سرگرم رکھیں گے۔
چینی قونصلر جنرل لاہورنے کہا کہ لاہور ایک تاریخی اور دوستانہ مزاج کے حامل باسیوں کا شہر ہے۔ چاو شی رین نے کہا کہ کوشش ہوگی دیگر شعبوں کیساتھ سٹی آف لٹریچر پر بھی ملکر کام کریں۔ چینی قونصلر جنرل لاہور نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو چینی آرٹ کی حامل شیلڈ پیش کی۔ ملاقات میں چینی قونصلر اتاشی لاہور شین بو بھی موجود تھے۔ قونصلرجنرل لاہور چاو شی رین کی چینی قونصل خانہ لاہور میں حال ہی میں تعیناتی ہوئی ہے۔