ادارہ امن و تعلیم: نمائندہ نوجوانوں کیلئے 3 روزہ ورکشاپ اختتام پذیر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ نوجوانوں کیلئے 3 روزہ ورکشاپ 20تا 22 جون لاہور میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں جماعت اسلامی، جے یو آئی،مجلس وحدت المسلمین، مرکزی جمعیت اہل حدیث ودیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ امیر لیاقت بلوچ،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، ادارہ امن و تعلیم کے ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ مذہبی سیاسی جماعتوں کے نمائندہ نوجوان کارکنان کیلئے اس نوعیت کی ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر عبدالغنی،صاحبزادہ امانت رسول،غلام مرتضی، ڈاکٹر طارق شریف زادہ،سید محمود غزنوی، ڈاکٹر عبدالحفیظ، ایڈووکیٹ طلحہ مشتاق، سمیر علی خان، حسیب اقبال نے شرکت کی۔