سابق باکسر عامر خان سے لوٹ مار کے الزام میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

ملتان (سپورٹس ڈیسک) باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئن عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے الزام میں 3 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کو لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کرنے کے دوران 2 مسلح افراد نے پستول باکسر پر رکھ کر گھڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔واردات کے بعد باکسر عامر خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خوش قسمتی سے میری اہلیہ مجھ سے کچھ قدم دور تھیں جس کے باعث وہ محفوظ رہیں جب کہ انہوں نے میری 72 ہزار پاؤنڈ مالیت کی گھڑی مالیت کی گھڑی چھین لی تھی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ احمد بانا، 24 سالہ نورالامین اور 20 سالہ ڈینٹ کیمبل کو باکسر سے چوری کی واردات میں نامزد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔