اکرم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ میاں چنوںنے جیت لیا
خانیوال(نمائندہ خصوصی)اکرم میموریل ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ میاں چنوں نے نانک پور کو شکست دے دی۔لطیف گراؤنڈ میں جاری پہلا چوہدری اکرم میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کاتیسرا میچ کارواں فٹبال کلب میاں چنوں نے این ایف سی فٹبال کلب نانک پورکو 3/0گول سے شکست دی،مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر نورین نشاط تھیں،اس موقع پر سابق یونین ناظم چوہدری خالد شریف ایڈووکیٹ،کپتان عبداللطیف، چوہری عبدالجبار کانگرس ممبر،لالہ عالم خان نیازی صدر ڈی ایف اے،عابد علی قریشی،علی وقاص سیکرٹری فیصل شہید فٹبال کلب خانیوال اور فٹبال لوورز کی بڑی تعداد موجود تھی۔