ڈی سی خانیوال کا کھاد کے مقررہ پوائنٹس اور مارکیٹ کا دورہ

خانیوال (نمائندہ خصوصی+خبرنگار+نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے شہر کے فرٹیلائزرز نوٹیفائیڈ پوائنٹس اور مارکیٹ کا دورہ کیا اور کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ لیا،ان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ضلع خانیوال میں یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے کسانوں کو 1950 روپے فی بیگ کھاد کی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نان ڈیکلیئرڈ، مارکیٹ میں قلت کا باعث بننے والے سٹاک پر کارروائی کی جارہی ہیڈیلرز حضرات خوشحال کسان، خوشحال پاکستان کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں -ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود کسانوں سے کھاد کی دستیابی اور نرخ بارے استفسار کیا۔