اے سی میلسی کا دورہ سبزی وفروٹ منڈی ،نیلامی کے عمل کا جائزہ

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی سیہڑ نے سبزی و فروٹ منڈی میلسی کا وزٹ کیا انہوں نے سبزی و فروٹ کے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے تا کہ عام صارفین تک سستی اور معیاری سبزیاں اور فروٹ باآسانی پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ عوام کا مفاد اولین ترجیح ہے جو بھی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرے گا اس دکاندار کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ واضح طور پر آویزاں کریں اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک شکیل عباس اور دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔