فلموں کی کامیابی کیلئے نئے چہروں کو آگے لانا ہوگا‘ صنم سعید

ملتان (ویب ڈیسک) فلم و ٹی وی کی اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی اور فلموں کی کامیابی کیلئے نئے اور نوجوان فنکاروں کو آگے لانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو کٹھن مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے مگر مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دے رہا ہے کیونکہ وسائل کی بے پناہ کمی کے باوجود آج بھی اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں۔