ٹک ٹاکرز اور اداکار مختلف چیزیں،ایک سمجھنا غلط :متھیرا

ملتان (ویب ڈیسک )ماڈل، میزبان و اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ حالیہ دور میں سوشل میڈیا سٹارز اور اداکاروں میں کوئی فرق نہیں رہا۔جس وجہ سے شوبز انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے لوگوں سمیت عام افراد کو بھی ثقافت، انڈسٹری اور مذہب میں فرق کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل شوبز میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو بھی اداکار سمجھا جاتا ہے جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔